لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے پولیس پر کاغذات چھیننے کے الزامات کے بعد الیکشن کمشنر پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے کاغذات چھیننے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے پولیس کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مداخلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسران کےکام میں مداخلت قبول نہیں ہے، شفاف الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے۔ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے، اگر پولیس نے کسی امیدوار کو روکا تو کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے