خبر نمبر1

خوفناک آگ نے ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھا دی ایبٹ آباد میں افسوس ناک واقعہ گاؤں تر ھیڑی کے گھر میں آتشزدگی 9 افراد جانبحق کچا مکان زمین بوس مرنے والوں میں خاتون اور آٹھ بچے شامل ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔۔۔
خبر نمبر2
بڑے بڑے سیاسی پہلوان عوامی عدالت میں پیش ہونے کو تیار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن آراوز دفاتر میں امیدواروں کا رش انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند شام تک کاغذات جمع کرا سکیں گے آج ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی 25 سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اپیلیں تین جنوری تک دائر ہو سکیں گی ایپلٹ ٹربیونلز 10 جنوری تک فیصلے سنائیں گے۔۔۔۔
خبر نمبر3
مریم نواز نے سرگودھا پی پی 80 سے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرا دیے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ این اے 149 ملتان این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔۔۔
خبر نمبر4
پی ٹی آئی کو میدان سے بے دخل کرنے کی کوئی پالیسی نہیں بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کوئی انہونی بات نہیں تھی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو کہا کون سی قیامت ٹوٹی تھی کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا نو مئی میں ملوث افراد کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے بانی پی ٹی آئی معاشرے کو انارکی کی طرف لے جا رہے تھے۔۔۔
خبر نمبر5
بلے کا نشان واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف منگل کو پشاور ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی نشان چھینا سازش ہے بتایا جائے انٹر پارٹی الیکشن میں کس قانون کی خلاف فرضی کی پارٹی ٹکٹس اور امیدواروں کی آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے پر بھی سینیئر پارٹی قیادت سے مشاورت۔۔۔
خبر نمبر6
اسرائیل کی سفاکیت اور جنگی جنون برقرار نصیرات اور خان یونس میں وحشیانہ بمباری 24 گھنٹے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید شہدا کی اجتماعی قبر میں تدفین مغربی کنارے میں طولکرم اور نور شمس کیمپ پر چھاپے رات بھر جھڑ پیں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں غاصب فوج کے مزید آٹھ اہلکار ہلا ک ۔
خبر نمبر7
اسرائیلی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے جاری تیل لے کر بھارت جانے والے جہاز کو بحر ہند میں نشانہ بنایا امریکی بحری بیڑے پر بھی ڈرون حملے پینٹاگون کے مطابق دفاعی نظام نے چار ڈرون مار گرائے لبنان کی سرحد پر بھی کشیدگی برقرار حزب اللہ کا جوابی وار میزائل حملے سے اسرائیل کا کمیونیکیشن ٹاور اور فوجی بیرک تباہ۔۔۔
خبر نمبر8
کراچی میں ٹارگٹ کلرز بھی سر گرم گرو مندر بیکری کے قریب موٹر سائیکل اور کار سوار ملزمان کی فائرنگ 25 سالہ نوجوان جان بحق ایک راہ گیر زخمی ہوا جائے وقوعہ سے گولیوں کے 20 خول ملے پولیس کی تحقیقات جاری۔۔۔
خبر نمبر9
شہر قائد میں بڑی گاڑیاں حادثات اور ٹریفک مسائل کی جڑ قرار صبح چھ سے رات 11 بجے تک اب ہیوی ٹریفک سڑکوں پر نہیں چلے گی نگران وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔پولیو سے پاک پاکستان کا خواب ابھی تک ادھورا مزید دو اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کراچی کے ضلع جنوبی اور چمن شامل۔۔۔
خبر نمبر10
وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز پر سوالات اٹھا دیے بولے قومی ٹیم میں اب بھی ایک بھی تیز گیند باز نہیں میڈیم پیسر سلو میڈیم پیسر یا پھر سارے آل راؤنڈرز ہیں ڈومیسٹک میں بھی کوئی فاسٹ بولر نہیں دیکھ رہا شاہین آفریدی کو چاہیے کہ اپنی فٹنس پر کام کرے اگر شاہین نے ایسے ہی بولنگ جاری رکھی تو وہ میڈیم پیسر بن جائیں گے تیز فاسٹ بولر کا نہ ہونا پریشانی کی بات ہے۔۔۔
خبر نمبر11
سعودی پرو لیگ میں رونالڈو کی النصر کا جادو پھر چل گیا الاتفاق کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست رونالڈو نے پینلٹی پر گول کیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔۔۔
خبر نمبر12
سویئزرلینڈ میں سنو بورڈنگ ورلڈ کپ کے مقابلے اٹلی کے سنو بورڈرز نے چار سال بعد ورلڈ کپ ریس اپنے نام کی خواتین کے مقابلوں میں جرمن رمانہ لگاتار تیسری بار کامیاب۔۔۔
خبر نمبر13
کرسمس کی آمد آمد رنگ ہی رنگ فن لینڈمیں سانتا کلاز خوشیاں بانٹنے کے سفر پر روانہ برلن میں فٹبال میچ کے دوران تماشائی سانتا کلاز کا روپ دھار لیا امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش فلسطین میں جنگ کے باعث کرسمس کی خوشیاں مان پڑ گئیں۔۔۔