خبر نمبر1
آٹھ فروری کو عوام مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا صفایا کر دیں گے عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن فتح حاصل کرے گی نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال رہنماؤں نے انتخابی تیاریاں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا شہباز شریف کی رہنماؤں کو انتخابی معرکے کے لیے بھرپور تیاری اور گھر گھر جا کر عوام کو متحرک کرنے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر2
الیکشن کمیشن کا حلقہ بندی پر اعتراضات سے متعلق بڑا فیصلہ حالیہ حلقہ بندی پر 15 اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب ہونے کے بعد سنے جائیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف ہائی کورٹس سے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی پر اعتراضات موصول ہوئے تھے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا سپریم کورٹ نے شیڈول اجرا کے بعد اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے برابر قرار دیا تھا۔۔۔
خبر نمبر3
دھند نے سب دھندلا دیا مختلف شہروں میں پے در پے ٹریفک حادثات میں چار افراد لقمہ اجل بن گئےآٹھ زخمی فیصل آباد کے قریب ڈجکوٹ میں تین مختلف مقامات پر 10 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثات کے زخمی اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔۔۔
خبر نمبر4
غزہ میں جنگ کا تالا ان کی کنجی امریکہ کے ہاتھ میں ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دعوی واضح کیا کہ امریکہ چاہے تو عالمی قوانین کے خلاف ورزیاں روک سکتا ہے غزہ کے لیے اقوام کی امداد بھی آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دی امریکہ جنگ بندی کے بجائے اسرائیل کی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون نیتن یاہو قتل عام کی پشت پناہی پر شکر گزار خونی گٹھ جوڑ کے خلاف امریکی عوام سڑکوں پر بائیڈن اور نتن یاہو کے خون آلود پوسٹرز کے ساتھ مارچ لندن میں بھی مظاہرہ اسرائیل کی حمایت شرمناک قرار دے دی۔۔۔
خبر نمبر5
غزہ میں نسل کشی کی مذمت جان لیوا جرم بن گئی اردن کا طالب علم جرمنی میں قتل محمد برکات کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا بموں کی بارش سے ملبے کا ڈھیر بنے جبالیہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تفریق محاصرے کے باعث سڑکوں پر بکھری لاشیں تک اٹھانے کی اجازت نہ دی سنگین صورتحال پر اسرائیلی فوجیوں کی شرمناک اٹھکیلیاں ملبے کے ڈھیر میں کھڑے دروازے پر دستک کی ویڈیو وائرل۔۔۔
خبر نمبر6
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ غزہ اور دونوں ممالک کے درمیان سے پارٹی تعلقات کی بحالی کے امکان پر تبادلہ خیال ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں فراہم کرنے کو تیار ہیں نومبر میں سعودی عرب میں ملاقات کے بعد ایرانی صدر نے پہلی بار مصری صدر سے رابطہ کیا۔۔۔
خبر نمبر7
مقدمات کا جال توڑنے کے جتن سائفر کیس میں ضمانت کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کی رہائی نہ ہو سکی آج اتوار کو عدالتیں بند پیر کو کرسمس کی چھٹی معاملہ منگل تک لٹک گیا انٹرا پارٹی الیکشن کلعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف بھی منگل کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر8
وزیراعلی پنجاب سرگرم محسن نقوی کا اچانک اسلام پورہ تھانے کا دورہ تھانے کی حالت زار کا نوٹس 31 دسمبر تک تھانے کو پرانی اور تنگ عمارت سے نئی اور کشادہ عمارت میں منتقل کرنے کا حکم آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او کو موقع پر ہدایت محسن نقوی کا اسلام پورہ تھانے کو 40 تھانوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں شامل کرنے کا بھی حکم کھانے کے دورے کے دوران قیدیوں سے بھی ملاقاتیں۔۔۔
خبر نمبر9
بھارتی غاصبانہ اقدامات خود مودی سرکار کے لیے درد سر بن گئے آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر کشمیری عوام سراپہ احتجاج بھارتی فوج نے 80 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر کے تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنا دیا 21 دسمبر حراست میں لیے گئے تین کشمیری نوجوانوں کی لاشیں 22 دسمبر کو مل گئی جمو و کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار بھی مظالم کا اعتراف کرنے پر مجبور خالصتان تحریک مودی سرکار کے گلے کو آگئی کیلیفورنیا میں مندر کی دیواروں پر نعرے درج تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل سکھوں نے مودی کو دہشت گرد قرار دے دیا۔۔۔
خبر نمبر10
امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک متعدد زخمی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مشتبہ ملزم فرار شاپنگ مال کو خالی کروا لیا گیا کی تلاش شروع کر دی۔۔۔
خبر نمبر11
سعودی رائل کمیشن نے مکہ منی مزدلفہ اور عرفات میں سائیکل اور سکوٹر کی استعمال کی اجازت دے دی سعودی کمیشن کے مطابق اجازت کا مقصد حج سیزن میں نقل و حمل کو فروغ دینا ہے اقدام مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے متعلقہ حکام کے تعاون سے کیا جا رہا ہے سعودی وزارت حج نے روزہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری سال میں صرف ایک بار تک محدود کر دی داخلی اجازت نامہ سال میں ایک بار جاری ہوگا۔۔۔
خبر نمبر12
وزارت بین الصوبائی رابطے کا چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی زکا اشرف کو مراسلہ کہا کہ پی ایس ایل نائن کے میڈیا اور کمرشل معاہدوں کی منظوری نگران وزیراعظم کی اجازت سے لی جائے نگران وزیراعظم نے پی سی بی کو 11 دسمبر کو پی ایس ایل معاہدوں سے متعلق ہدایت دی تھی وزیراعظم نے واضح کیا تھا مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور سرانجام دے مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی کئی بار رابطوں کے باوجود پی سی بی نے کوئی جواب نہیں دیا مینجمنٹ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے۔۔۔
خبر نمبر13
لیجنڈری اداکار معین اختر کا 73واں یوم پیدائش معین اختر نے فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک منفرد مقام حاصل کیا معین اختر نے اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک انمٹ نقوش چھوڑے۔۔۔
خبر نمبر14
سروں کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کے 99 وی سالگرہ محمد رفیع 1924 میں امرتسر کے کوٹلہ سلطان سنگھ گاں میں پیدا ہوئے محمد رفیع نے اپنے کریئر کی ابتدا لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے کی محمد رفیع کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔۔۔