خبر نمبر 1
آٹھ فروری کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی اس وقت درخواستوں پر سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ہائی کورٹس نے حلقہ بندیوں کے 15 مقدمات الیکشن کمیشن واپس بھجوائے ہیں سپریم کورٹ کی ہدایت ہے الیکشن کمیشن 30 نومبر کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائے
خبر نمبر 2
تحریک انصاف کا بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ منگل کو چیلنج کرنے کا اعلان بیرسٹر گوہر خان نے کہا امید ہے عدلیہ بلے کا نشان بحال کرے گی الیکشن کمیشن نے اب تک فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی ہی فراہم نہیں کی الیکشن کمیشن کے فیصلے میں اس بات کا کوئی ذکر ہی نہیں کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں اس بات کا بھی ذکر نہیں کہ کس قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی الیکشن کمیشن کا حالیہ آرڈر اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے
خبر نمبر 3
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے این اے 150 سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، مہربانو ،زین قریشی نے این اے 151 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے
خبر نمبر 4
ایبٹ آباد میں کچے مکان میں لگی آگ ایک ہی خاندان کے نو افراد کی جان لے گئی آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی جانبحق افراد میں ماں اور آٹھ بچے شامل
خبر نمبر 5
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں جاری گرو مندر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جانبحق شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول فٹ پاتھ پر بھاگ رہا تھا اور ملزمان گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہے تھے عینی شاہدین کے مطابق ملزمان ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے مقتول کو پانچ سے زائد گولیاں ماری گئیں پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے
خبر نمبر 6
کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ تھانہ کینٹ اسٹیشن میں درج سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل
خبر نمبر 7
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ کالام میں منفی پانچ ڈگری ریکارڈ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان کشمیر میں وادی نیلم کے پہاڑوں پر برف باری پنجاب اور بالائی سندھ کے علاقوں میں صبح اور رات میں شدید دھند موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی
خبر نمبر 8
بھاری بل تو آتے ہیں گیس نہیں آتی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ انتہائی کم پریشر سے سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ گھریلو کمرشل صارفین اور تنور مالکان سب ہی پریشان
خبر نمبر 9
بحیرہ احمر میں کارگو جہازوں پر حملے تیز بھارتی جھنڈا بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ایم وی سائی بابا پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے علاقے سے آنے والے چار ڈرونز تباہ کر دیے پینٹاگون نے بھارتی ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا گزشتہ روز ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ آرہا تھا
خبر نمبر 10
فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک اسرائیلی فوج کی تصدیق ہفتے کو ہلاک مزید آٹھ اہلکاروں کی شناخت جاری کر دی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں پانچ یرغمالی بھی مارے گئے اسرائیل کا حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا دعویٰ کہا حسن حماس کو اسلحہ فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اسرائیل نے ایک اور صحافی کو قتل کر دیا اسرائیل غزہ میں اب تک 101 صحافیوں کی جانیں جا چکی ہیں غزہ میں خوراک کے قلت سے قحط کا خدشہ تیزی سے بڑھنے لگا
خبر نمبر11
اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے غزہ کے ہسپتالوں کے قریب سب سے بڑے بم گرائے گئے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں تباہ عمارتیں حلب شہر میں تین سال کے دوران تباہ عمارتوں سے دگنی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری قتل عام اور عالمی قانون کی خلاف ورزیاں صرف امریکہ روک سکتا ہے سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس نے کہا ہے کہ جیسے جیسے تنازعہ شدت اختیار کرے گا دہشت گردی بڑھتی جائے گی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ہار نہیں مانیں گے امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کی اجازت دینے پر زور
خبر نمبر
خبر نمبر12
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھیڑیا قرار دے دیا کہا نیتن یاہو کسی بھیڑیے سے کم نہیں ان کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں تحقیقات ہونی چاہئیں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا فلسطین میں فوری امن قائم ہونا چاہیے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں
خبر نمبر13
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ضلع جموں میں محاصرے کی آڑ میں ایک اور کشمیری کا ماورائے عدالت قتل گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا
خبر نمبر14
چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے بعض سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں وہ وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018 میں انہیں ملی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے جے یو آئی فے، اے این پی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بات چیت جاری ہے
خبر نمبر 15
پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی نے کہا کہ کل سارا دن ان کی والدہ کو الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیے گئے جب ان کی والدہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آگے جانے دیا گیا تو گیٹ کے ساتھ کھڑے شخص نے ان سے کاغذات چھیننے کی کوشش کی مونس الہی نے واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دی ساتھ ہی سوال اٹھا دیا کہ والدہ کے ارد گرد موجود سویلین کپڑوں میں یہ لوگ کون ہیں لاہور ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی شکایتوں پر درخواستوں کی سماعت جن حلقوں پر کاغذات جمع کرائے گئے عدالت نے اس کی رپورٹ مانگ لی
خبر نمبر15
سابق ایم این اے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جے یو آئی ف رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لیے آواز اٹھائی مولانا فضل الرحمن جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے
خبر نمبر 16
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا احتجاج سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں پرامن احتجاج کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر یقینی بنایا گیا کہ مظاہرین کو کسی تشدد یا حراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی گزشتہ شب نگراں وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات وفاقی وزراء فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی اور گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ شریک تھے
خبر نمبر 17
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے فلسطین کے حامی سینکڑوں افراد نے لندن کی مصروف تجارتی شاہراہ بلاک کر دی برطانیہ سے اسرائیل کو اسلحہ نہ دینے کا مطالبہ نیویارک سٹی میں بھی شہریوں کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
خبر نمبر 18
مسجد نبوی میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ممکن ہوگا اجازت نامہ ایک سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روز بعد ملے گا
خبر نمبر 19
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مندر کی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے حکومت مخالف نعروں پر بھارت برہم امریکہ سے تحقیقات کا مطالبہ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو قونصل خانے نے امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی ہے
خبر نمبر 20
ایک برس سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کے متبادل بن گئے سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے محمد نواز نے تین برس میں صرف چار ریڈ بال میچ کھیلے ہیں لیگ سپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہترین باؤلنگ کا آغاز کر دیا 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ان کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا
خبر نمبر 21
انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹڈ کو ویسٹ ہیم نے دو صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا ہوم ٹیم کی جانب سے بووین اور محمد قدوس نے گول کیے لیور پول اور آرسنل کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہو گیا آرسنل کے گیبرائل نے گول کیا جسے لیور پول کے محمد صلاح نے برابر کر دیا انگلینڈ کی ریبیکا پریمیئر لیگ کی پہلی خاتون ریفری بن گئیں


