خبر نمبر1

نواز شریف این اے 130 لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے کاغذات جمع مریم نواز پی پی 80 سرگودھا سے بھی قسمت آزمائیں گیں حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے بلاول بھٹو نے این اے 196 قمبر شہزاد کوٹ سے کاغزات جمع کرا دیے خالد مقبول صدیقی این اے 249 کراچی سے انتخابی دنگل میں اتریں گے۔۔۔
خبر نمبر2
پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات الیکشن کمشنر پنجاب کا آئی جی سے رابطہ امیدواروں کو روکنے پر کاروائی کا انتباہ کہا تمام سیاسی جماعتوں کو لیول بلیئنک فیلڈ دینی ہے شفاف الیکشنز میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے آئی جی پنجاب کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی۔۔۔
خبر نمبر3
خصوصی افراد کے لیے اچھی خبر ان کا اپنا گھر ہی پولنگ اسٹیشن ہوگا بذریعہ پوسٹل بیلٹ ووٹ ڈال سکیں گے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات سرکاری ملازمین کو بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت ہوگی الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹ سے متعلق شیڈیول جاری کرے گا ڈی جی جینڈر اینڈ ٹریننگ نگہت صدیقی کی سما سے گفتگو۔۔۔
خبر نمبر4
لانگ مارچ کی شرکا کے مطالبات غیر منطقی ہیں مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو آگے کر کے دباؤ نہیں ڈال سکتیں ریاست اپنے کسی ادارے کو غیر مسلح نہیں کر سکتی نگران وزیر اطلاعت بلوچستان جان اچکزئی کی میڈیا ٹاک کہا اگر ہم شنبے جیسے دہشت گردوں کو معاف کر سکتے ہیں تو ان کے مطالبات کیوں نہیں سنیں گے۔۔۔
خبر نمبر5
اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی تل ابیب میں ہزاروں افراد کا احتجاج قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر زور نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر6
محسن نقوی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سرگرم زیر تکمیل ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس کی مانیٹرنگ کے لیے وزرا کو ذمہ داریاں سونپ دیں روزانہ دو بار پروجیکٹس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کہا منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کسی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے راوی پل کی توسیع فروری میں مکمل ہو جائے گی شاہدرہ اور امامیہ کالونی پل بھی جلد بنیں گے۔۔۔
خبر نمبر7
کراچی میں لٹیرے بے خوف بزرگ خاتون کو بھی نا بخشا عزیز آباد بلاک آٹھ میں لوٹ مار موٹر سائیکل سوار ڈاکو گلی سے آتی خاتون سے پرس چھین کر نو دو گیارہ ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام۔۔۔
خبر نمبر8
پیزا کے پیسے کیوں مانگے فیصل آباد میں ڈیلوری بوائے قتل ملزمان نے آن لائن پیزہ منگوایا پیسے مانگنے پر گولیاں مار دیں ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔۔۔
خبر نمبر9
مقبوسہ جموں کشمیر میں حالات کشیدہ کھنور میں قابض فوج کے ہاتھ ہوئے ایک اور نوجوان شہید بارہ مولا میں سابق پولیس افیسر کو اذان دیتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولی مار دی پونچھ میں تین نوجوانوں کی شہادت کے خلاف سری نگر میں احتجاج میرواعظ عمر فاروق کا واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ مظفرآباد میں بھی مظاہرہ بھارت کے خلاف نعرے بازی۔۔۔
خبر نمبر10
سٹار فٹ بالر محمد صلاح نے لیور پول کو شکست سے بچا لیا انگلش پریمیر لیگ میں ٹیبل ٹاپر آرسنل اور لیور پول کا میچ 1-1 گول سے برابر ویسٹ ہیم یونائٹڈ نے مانچسٹر یونائٹڈ کو دو صفر سے ہرا دیا ریبیکا انگلش پریمیر لیگ کا میچ سپروائز کرنے والی پہلی خاتون ریفری بن گئی۔۔۔
خبر نمبر11
رونالڈو سعودی میزبان اور کونر مگ گریگور کے درمیان پھنس گئے ایم ایم اے فائٹر رونالڈو کے کان کھا گئے اسٹار فٹ بالر کو خوب تنگ کیا رونالڈو ہر بات پر سر ہلاتے رہے مسکراتے رہے ریاض میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں رونالڈو نے بیٹے کے ساتھ بطور وی آئی پی گیسٹ شرکت کی۔۔۔