اسلام آباد (ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ اجلاس طلب کر لیا ۔

صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس 26 دسمبر کی صبح ساڑھے 10 طلب کیا ہے ۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے ،

حکومت کی جانب سےحال ہی میں جاری کیے گیے آرڈیننس ایوان میں پیش کیے جائیں گے، جن میں بجلی چوری کی روک تھام اور نجکاری خصوصی ٹربیونل سے متعلق آرڈیننس شامل ہیں ۔سینیٹ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق امور پر بھی بحث کی جائے گی۔