خبر نمبر 1
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے دن سات سے کم کر کے پانچ کر دیے گئے جانچ پڑتال کل سے 30 دسمبر تک ہوگی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل تین جنوری تک کی جا سکے گی ان اپیلز پر انتخابی ٹریبیونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے عام انتخابات آٹھ فروری کو ہوں گے الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا فہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا گیا ہے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل
خبر نمبر 2
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے آخری دن لاہور کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے اسی نشست پر پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں اتر آئیں، اس نشست پر پی ٹی آئی کے نعیم پنجوتھا بھی میدان میں ہیں
خبر نمبر 3
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک روز میں 13 اسرائیلی فوجی مار دیے اسرائیلی فوج کی تصدیق اسرائیلی بمباری میں پانچ یرغمالی بھی مارے گئے غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی زمینی اور سمندر سے حملے 24 گھنٹوں میں غزہ کے 200 مقامات پر بمباری گولہ باری تین صحافیوں سمیت 166 فلسطینی شہید کر دیے گئے اسرائیلی فوج کا فضائی حملے میں حماس کے عام رہنما حسن الاطرش کو قتل کرنے کا دعویٰ فلسطین میں 30 سال سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی بھی خاندان کے 76 افراد سمیت شہید ہو گئے
خبر نمبر 4
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عوام اب دو خاندانوں کی بادشاہت قبول نہیں کریں گے آٹھ فروری کو قوم نااہل اور نالائق سیاسی ٹرائیکا سے نجات حاصل کرے گی جماعت اسلامی کے کسی فرد کا نام پانامہ پنڈورا اور مالیاتی سکینڈل میں نہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر پاکستان میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی
خبر نمبر 5
ایم کیو ایم پاکستان کا کیماڑی میں جلسہ خالد مقبول نے کہا کہ آج پاکستان کو رنگ نسل اور فرقوں میں تقسیم کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے ان شاءاللہ غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی بنیاد پر یہ ضلع بنایا تھا پیپلز پارٹی والے چاہتے تھے کہ کوئی نہ دیکھے کہ وہ مظلوموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے سارے کراچی کو مچھر کالونی بنا دیا ہے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاک الائنس پاکستان کے رہنما عبدالقادر دیوان نے کہا کہ پاک مسلم الائنس اور ایم کیو ایم ایک ہو گئی ہے
خبر نمبر 6
آئی سی سی نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روک دیا عثمان خواجہ نے اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کیں اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ پریکٹس کرتے بھی نظر آئے اس سے پہلے عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے عثمان خواجہ اپنے بلے پر سب کی زندگیاں برابر ہیں اور آزادی انسانی حق ہے کا نعرہ لکھنا چاہتے تھے


