اسلام آباد (ای پی آئی ) معروف اینکر ،سابق بیوروچیف بول نیوز صدیق جان نے غلطی تسلیم کر لی جس پر حامد میر نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے
یاد رہے کہ ماضی میں صدیق جان سینئر صحافی حامد میر کے خلاف سوشل میڈیا پر ویلاگ اور ٹوئیٹس کرتے رہے ہیں تاہم اب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے اپنی ٹوئیٹس اور ویلاگ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر حامد میر نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر ) پر جیو نیوز کے رپورٹر مرتضی علی شاہ نے پوڈ کاسٹ ویڈیو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں صدیق جان اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں اس ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے حامد میر نے صدیق جان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
معروف یو ٹیوبر اور صحافی صدیق جان سے ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ اب حامد میر کے خلاف کوئی ٹوئیٹ یا ویڈیو کیوں نہیں کرتے ؟
جس کے جواب میں صدیق جان نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ میں نے پہلے بھی ان کے حوالے سے جو چیزیں کیں تھیں وہ اگر میں وہی کرتا لیکن بہتر انداز میں بھی کی جا سکتی تھیں الفاظ کا چناؤ بہتر ہو سکتا اور کچھ جگہوں پر میں وہ جو ایک عزت احترام کے ساتھ آپ سینئر کے ساتھ اختلاف کر سکتے ہیں وہ اس بہتر انداز میں کیا جا سکتا تھا تو شائد کچھ جگہوں پر میںغلط تھا
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جب میں گرفتار ہوا تھا تو اس وقت حامد میر صاحب نے ٹوئیٹ بھی کیا اور میرے لئے آواز بھی اٹھائی اور انھوں نے بڑی شفقت کی اور بڑی مہربانی کی حالانکہ میں نے ان کے خلاف بہت سارے ویلاگز کئے ہوئے تھے اور بہت ساری ٹوئٹس کی ہوئیں تھیں اس کے باوجود حامد میر صاحب نے میرے لئے ٹوئیٹ کیا اور میں ان کا بہت مشکور ہوں شکر گزار ہوں
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دو دن پہلے حامد میر صاحب نے جس طرح جا کر بلوچ جو لاپتہ افراد کی مظلوم خواتین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کے لئے وہ ہائیکورٹ گئے اور احتجاج میں شرکت کی تو یقین کریں میرے دل میں حامد میر صاحب کا احترام بہت زیادہ بڑھا ہے اور میں آج جب آپ نے جب یہ سوال کیا ہے تو حامد میر صاحب کے خلاف جو ٹوئیٹس کئے تھے وہ بھی ڈیلیٹ کروں گا جو ویلاگز کئے ہوئے تھے وہ بھی ڈیلیٹ کروں گا کیونکہ ان کے لئے میرے دل میں ان کیلئے احترام بڑھا ہے
انھوں نے کہا کہ یہ جو لوگ جو سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ حامد میر صاحب بھی کسی کے اشارے پر ہی کر رہے اور کسی کےلئے ہی کھیل رہے ہیں اور ان کے کہنے پر ہی لاپتہ افراد کے پاس جا رہے ہیں میں ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتا حامد میر صاحب ہمیں یہ بات ماننی چاہیے کہ اگر کوئی ایک اینگر سب سے زیادہ جرات بہادری کے ساتھ ان لواحقین کے ساتھ ان متاثرین کے ساتھ ان لاپتہ افراد کی فیملیز کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تو وہ حامد میر ہے میرے پاس کوئی وجہ نہیں ہے شک کرنے کی کہ وہ کسی کے کہنے پر یا وہ ڈبل گیم کر رہے میں یہ نہیں کہہ سکتا میں پوری ایمانداری کے ساتھ سمجھتا ہوں کہ وہ دل سے کھڑے ہوئے ہیں ان کے ساتھ اور یہی وجہ ہے کہ میرے دل میں حامد میر صاحب کا احترام بڑھا ہے اور میں ان سے معذرت کرتا ہوں جو میںنے ان کے بارے میں ٹوئیٹس کئے تھے اور ویلاگز کئے تھے
Thank you @SdqJaan https://t.co/5Me4AWCl58
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) December 24, 2023
انھوں نے کہا کہ میں یہ دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ میں ان کی بہت سی چیزوں سے اتفاق نہیں کرتا میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو میں نے اختلاف کیا تھا وہ غلط نہیں تھا اور میں آئندہ بھی اختلاف کروں گا جہاں میں سمجھوں گا لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کے احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے بھی چیزیں ہو سکتی ہیں عزت احترام کے دائرے میں یعنی میں ایک چیز ہے برے الفاظ سے آپ کا نام لیکر آپ سے اختلاف کروں یہ بھی تو ہے کہ میں آپ سے بڑے احترام کے ساتھ کہوں کہ میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا تو یہ میرا خیال ہے ٹھیک ہوگا


