اسلام آباد (ای پی آئی ) عام انتخابات 2024 , الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 28626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں 182 مرد اور 26 خواتین امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اقلیتی نشستوں کیلئے 140 مرد اور 10 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 1283 مرد اور 39 خواتین امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 3349 مرد اور 115 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کے لئے 97 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 321 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

اسی طرح صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جبکہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 8592 مرد اور 437 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کے لئے قوی اسمبلی کی سیٹوں پر 197 اورصوبائی اسمبلی کے لئے 601 خواتین امیدواروں کے علاوہ اقلیتی نشستوں پر قومی اسمبلی کے لئے 118 مرد اور 9 خواتین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں قومی اسمبلی کی نشتسوں پر حصہ لینے والے خواہشمند 1571 مرد اور 110 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبہ سندھ کی مخصوص نشستوں کیلئے قومی اسمبلی میں 118 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 309 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے سندھ کی اقلیتی نشستوں 117 مرد اور 8 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 612 مرد اور 19 خواتین جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 1743 مرد 45 خواتین امیدوار میدان میں اترے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 49 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 139 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جبکہ قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر 58 مرد اور 9 خواتین امیدوار حصہ لیں گے ۔