اسلام آباد (ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے ائی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹادیا جبکہ ن لیگ کی حمایت پر وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کے لئے بھی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی
تفصیل کے مطابق الیکشن 2024 سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے مطالبے کے ساتھ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر لیا تھا
جس کے بعد اب اب اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی ہے۔


