ملتان(ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو وطن واپسی پر ایف آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری نعیم ابراہیم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد ملتان ائیرپورٹ پہنچے تو انھیں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ،
پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے الیکشن 2024 میں حصہ لینے کے لئے 2 حلقوں میں کاغذآت نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں