1
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے پارٹی ممبر ہی نہیں اور الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے پر فیصلے کا اختیار نہیں لہٰذا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میںاستدعا، تحریک انصاف نے عدالت سے سینئر ججز پر مشتمل بنچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
2
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور رہیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی توہین عدالت کا کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ ہو گا۔بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کیپشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
3
عام انتخابات: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا روز،قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی بھی آج ہوگی۔جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی کل ہوگی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو شیڈول ہے۔
4
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی۔ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہوگی، انٹرا پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی سکروٹنی روکی گئی ہے۔ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب
5
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی، اروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1405پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 13 دسمبر سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
6
شاہ محمود کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔
7
غزہ پراسرائیل کی شدید بمباری ، 24 گھنٹوں کے دوران 250 فلسطینی شہید، 500زخمی، غزہ کی جنگ کے 80 ویں دن اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شدید بمباری کی، مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں فلسطینیوں کے لیے کرسمس کی ایک اداس رات کے بعد شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں۔فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے کسی فوری جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آ رہے، غزہ میں قحط کا منظر ہے اور پٹی میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور تمام مکینوں کے اسرائیلی جارحیت یا بھوک کے باعث ختم ہوجانے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔حالیہ پیش رفت میں فلسطینی طبی حکام نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہدا کی تعداد 106 ہو گئی ہے، یہ اعلان اتوار کی شب المغازی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے فضائی حملے کو غزہ پر مہلک ترین فضائی حملوں میں شامل کر رہا ہے۔
8
نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی: وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزارت خزانہ دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی۔وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی، حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا۔
9
سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،عوامی نیشنل پارٹی نے اسفند یار ولی کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔اسفند یار ولی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، ان کی جگہ ان کے بیٹے ایمل ولی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اے این پی
10
تدارک سموگ کی درخواستیں 29 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 29 دسمبر کو شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ درخواستوں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
11
ملتان ایئرپورٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری نعیم ابراہیم گرفتار،ابق ایم پی اے نعیم ابراہیم شارجہ سے واپس آ رہے تھے ، انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔
12
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے چاہوں تو ہر صورت این اے 32 سے الیکشن لڑ سکتا ہوں۔بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا، پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، بیٹ کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کر سکتا ہے۔ بیٹ کا نشان آفر کرنے کی ضرورت کیوں تھی؟ پرویز خٹک نے تو تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی پارٹی بنائی ہے۔شیر افضل مروت ، کہا پرویز خٹک کے بیان سے ان کے اور الیکشن کمیشن کے تانے بانے ملتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے این اے 32 پشاور سے الیکشن کے لیے مجھے نامزد کیا تھا، اپنے حلقے لکی مروت سے بھی قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، الیکشن کہاں سے لڑنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
13
پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور، جمشید دستی مظفر گڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں درج ایک مقدمے میں مطلوب ہیں۔جمشید دستی اپنے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پیش ہوئے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا، ضمانت کے بعد حلقہ میں جا کر الیکشن مہم چلاوں گا۔ عدالتی پیشی سے قبل جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو
14
منڈی بہاؤالدین: نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو گولیاں مار دیں، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی، قتل کا افسوسناک واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے منظور آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دو بھائیوں کو گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ایک بھائی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
15
اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ٹن 903 کلومنشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار،کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، پشین اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 2ہزارکلو263گرام چرس، 35 کلو 600گرام افیون برآمد کر لی گئی ۔کارروائی کےدوران 201 کلو ہیروئن،3 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارروائی میں 76 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئےہیں۔ترجمان اےاین ایف
16
بجلی کی کم پیداوار پھر ڈینجر زون کی طرف گامزن، بریک ڈاؤن کا خدشہ،کم از کم بجلی پیداوار سے فریکوئنسی کی حد ٹوٹی تو ملک پھر تاریکی میں ڈوب سکتا ہے، غیر متوازن پیداوار سے شمال، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام بریک کر سکتا ہے۔ موسم سرما میں بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 8 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے، موسم سرما میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ رہا ہے۔
17
روس نے یوکرین کے اہم سٹریٹجک شہر پرقبضہ کرلیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق قبضے میں لیا گیا علاقہ مارینکا روس میں شامل ہوئے علاقے ڈونئیسک کے مضافات میں واقع ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو مکمل آزاد کرانے سے روسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کارروائی میں شریک فوجیوں کو ہیرو قرار یدیا ، کہااس پیشرفت نے دشمن کو پیچھے دھکیلا ہے اور اب دائرہ آگے بڑھانے کا موقع بھی میسر آیا ہے۔