1
نئے سال پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
2
ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت،سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی و انجن نمبرکا پتا چلا لیا گیا ہے، گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے ہیں جب کہ گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے جلد پتا چل جائے گا۔ حملے میں مرنے والا دہشتگرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈ سے افغانستان گیا تھا، صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور اور 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر تھی، دہشتگرد صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی۔
3
کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے کا نقصان،آگ ڈک کے ذریعے پہلی منزل پر بھی پہنچی تھی، آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ مارکیٹ کی گلیوں میں رکھےکچھ کیبن بھی جل گئے۔فائر بریگیڈ حکام ، شاہ جہان مارکیٹ،بسم اللہ مارکیٹ،متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں،چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلرایسوسی ایشن منہاج گلفام کی گفتگو
4
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے۔ آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوئے، ٹکٹوں کے حوالے سے تقریباً 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔مسلم لیگ (ن) ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔
5
ن لیگ کے امیدوارباسط سلطان کا حامیوں سے قرآن پاک پر حلف، ویڈیو وائرل،باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے این اے 176 اور این اے177 جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔باسط سلطان بخاری کی حامیوں سے قرآن پاک پر حلف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے تو سابق چیئرمینز کی خواہش پر ان سے حلف لیا۔سلطان بخاری
6
خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند،شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور تا کوٹ مومن اور موٹروے ایم 3 فیض پور تا رجانہ تک بند ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ تا پنڈی بھٹیاں اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ تا روہڑی تک بند ہے جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے اور پشاور سے رشکئی موٹروے بھی بند ہے۔
7
اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ،اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سےملاقات میں پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے جب کہ اےاین پی نےبھی مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹے عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگہ بھیجا تھا۔
8
اسٹاک ایکسچینج سال 2023 میں سرمایہ کاروں کیلئے جنت رہا، 53 فیصد منافع ملا، ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی۔ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق 2سال سب سے پیچھے رہنے والا 2023 میں آگے ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے رواں سال میں 53 فیصد کمائی کی جبکہ روشن ڈیجیٹل ڈالرسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری نے 33 فیصد منافع کمایا۔


