1
احدچیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے احدچیمہ کو کام سے روکتے ہوئے عہدے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صدرعارف علوی نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکی منظوری دی۔ نگراں وزیراعظم نے احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر کوارسال کی تھی۔نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر سمری ارسال کی تھی۔ صدر نےنگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 48 ایک کےتحت منظوری دی۔
2
پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ نوابشاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کے علاوہ ملک کے دیگر حلقوں سے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔آصف زرداری کے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے
3
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز منصوبہ بے نقاب ، فلسطینیوں کو بتدریج مصری سرحد کی جانب دھکیلنے کا پلان سامنے آیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بیان میں عندیہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی ’رضا کارانہ‘ طور پر غزہ سے باہر جا سکیں گے۔فلسطینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منصوبہ اسرائیلی قتلِ عام کا اصل محرک ہے۔
4
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں، قیمت میں مزید اضافے کا امکان،بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے
5
کراچی میں رات گئے چار پولیس مقابلے، 5 ڈاکو گرفتار، قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو گئے۔جاوید نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 16 موبائل فونز اور دیگرسامان برآمد ہوا ۔زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ملیر طارق مستوئی


