1
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی، سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔خیال رہے کہ 13 دسمبر سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
2
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان بلا واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔جسٹس کامران حیات میاں خیل پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء علی ظفر، بیرسٹر گوہر خان اور بابر اعوان روسٹرم پر آ گئے۔
3
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز، آئی جیز، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں اور گرفتار کیا گیا۔
4
سابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری ہے، نوازشریف کا سنہرا دور جلد واپس آئے گا۔ قائد کی لیڈر شپ میں میدان میں اتر رہے ہیں ، الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ نوازشریف نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی ،کراچی میں امن بھی نوازشریف کے مرہون منت ہے ،قائد ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس سے خطاب
5
پی ٹی آئی اس الیکشن کو منصوبہ بندی کے تحت متنازع بنا رہی ہے۔ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس بروقت شروع ہوتا تو حقائق سامنے آ جاتے، ہم 9، 10 مئی کو ایسے لے کر چل رہے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، حکومت کا فرض ہے ریاست کے اندر ہونے والی دہشت گردی کو سختی سے کچل دے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کی میڈیا ٹاک
6
بالاکوٹ :جیپ کھائی میں جاگری، مقامی کونسلر سمیت 2افراد جاں بحق،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں مقامی جنرل کونسلر سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔


