1
فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل،سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو فردوس شمیم کے خلاف عدالتی احکامات کےبغیر کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قراردینے کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومت کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
2
سندھ حکومت کا کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان، وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادراے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ،
3
عالمی بینک کو نئی حکومت کی جانب سے توانائی اور ٹیکس اقدامات کے خاتمے کا خدشہ،عالمی بینک نے اصلاحاتی پروگرام رائزٹو سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہے، منظم مفاد پرست طبقہ تیزی سے ضروری اصلاحات کو واپس لے سکتا ہے، منظم مفاد پرست طبقے کے مفاد کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز کو خطرات زیادہ ہیں، نئی حکومت گیس، توانائی اور ٹیکس سے متعلق اقدامات ختم کرسکتی ہے جب کہ سبسڈی، تجارتی ٹیرف اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی بھی ختم ہوسکتی ہے۔
4
غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو جاری، ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیا۔اسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نےبدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔ 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔