1
2023 میں بجلی وگیس صارفین پر 2200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ بجلی صارفین پر ڈالا گیا بوجھ ڈیڑھ ہزار ارب روپے سے زائد کا ہے جب کہ گیس صارفین پر 711 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔اس سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 10 روپے 73 پیسے تک اضافہ کیا گیا جب کہ صارفین پر فی یونٹ تین روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا اس کے علاوہ انہیں سہ ماہی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ الگ سے برداشت کرنا پڑا۔ آئی ایم ایف شرائط پر65 ارب روپے کا برآمدی شعبے اور کسان پیکج ختم کیا گیا۔
2
بلوچستان سے 7 سابق وزرائے اعلیٰ آئندہ عام انتخابات لڑ رہے ہیں۔ لک میں عام انتخابات کا میدان 8 فروری کو سجے گا۔ ان الیکشن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 7 سابق وزارئے اعلیٰ بھی حصہ لے رہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی نشستوں سے امیدوار ہیں جب کہ سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی جے یو آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثنا اللہ زہری بھی انتخابی میدان میں ہیں تو ن لیگ میں شمولیت کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان بھی امیدوار ہیں۔ایک اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ سابق نگراں وزیر اعلیٰ سردار محمد صالح بھوتانی اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
3
پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تیار، کل اعلان متوقع، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تیار کر لیا گیا ہے جس کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو کل (27 دسمبر) کو لاڑکانہ یا کراچی میں کریں گے۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ منشور ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے جس کا اعلان پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والدہ کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ جلسے یا کراچی میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔
4
پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ تسلیم کر لیا۔ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزارت نے یقین دہانی کرا دی ہے ک وہ دیگر وزارتوں کے لیے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ گرانٹ اور فنڈز کی منظوری کیلیے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی جب کہ وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی۔


