اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی،سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن ممبران نثار درانی کی سربراہی میں سماعت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوگا