اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں عوالناس کو اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا۔

اس حوالے ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی ۔عوام کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کارروائی کی جائے جس کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لئے 4 سطحوں پر کنٹرول کنٹرول سنٹر قائم کیئے گئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر (ای ایم سی سی ) کے عملہ سے ای میل complaints@ecp.gov.pkپر رابطہ کے علاوہ وٹس ایپ نمبر پر بھی بھجوا سکتے ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کی سہولیت کے لئے (ای ایم سی سی ) میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی گئی ہے جس کا رابطہ نمبر۔000۔327 ۔111 ہے ۔

جاری پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر الیکشن مزنیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024 سے پولنگ ڈے 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سنٹر 24 گھنٹے کام کرے گا ۔

ترجمان کے مطابق کنٹرولک سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے ۔