راولپنڈی (ای پی آئی ) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ،پی ٹی ائی کے وکیل شعیب شاہین پیش نہ ہوئے ،سماعت بغیر کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی،
فواد چودھری کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئےجبکہ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر الیکشن کمیشن ممبران نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔
سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ منگوایا گیا،
انھوں نے کہا کہ فواد چودھری اور میرے بھائی،تائید اور تجویز کنندہ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، اوپن ٹرائل پر خصوصی طور پر بات کی گئی، کمیشن نے مجھے الیکشن کمیشن بلایا ہے، الیکشن کمیشن جا کر اپنی معروضات وہاں انکے سامنے پیش کروں گا۔


