اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے خبر کی سختی سے تردید کی ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خبر غلط ہے الیکشنز ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کے رول 45 میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا باقاعدہ طریقہ کار دیا گیا ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رولز کے تحت حتمی انتکابی فہرستوں کی ہارڈ کاپی (hard copy ) اور سافٹ کاپی (soft copy ) حاصل کرنے کے لئے مکمل تفصیل موجود ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر قانون میں کوئی شق نہیں کیونکہ اس میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے جس میں نام شناختی کارڈ نمبر والد کا نام اور تصویر ہوتی ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس ڈیٹا کو ریاست کے خلاف کام کرنے والی آرگنائزیشنز استعمال کر سکتی ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 8300 کی سروس فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کوائف چیک کر سکیں


