اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کر دی ۔نوٹسز جاری

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کا نکتہ کیا ہے؟وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نکتہ یہ ہے کہ فرد جرم سےپہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا،وکیل نے کہاکہ جج نے جس نوٹیفکیشن کاحوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے،سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ابتک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے ہی؟وکیل عثمان گل نے کہاکہ کل 27 گواہان میں سے25کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا کردی،

جسے عدالت نے مسترد کردی اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سائفر ٹرائل سےمتعلق تمام ضروری دستاویزات طلب کر لیں