اسلام آباد (ای پی آئی ) نگران وفاقی وزیر برائے نکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،
الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر پر سیاسی جماعت سے وابستگی کا الزام مسترد کر دیا
تفصیل کے مطابق نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نگران وفاقی وزیر کی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی ہے جس کے باعث وہ عام انتخابات میں اثر انداز ہو سکتے ہیں
درخواست پر الیکشن کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔الیکشن کمیشن نےدرخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کے الزام کو مسترد کر دیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا اور فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔ درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے،


