خبر نمبر1
جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی ڈیوٹی میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش عدالت کا ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم رہائی کی روبکار جاری ہوتے ہی تھری ایم پی او جاری کیا گیا کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں عوام کے لیے خطرہ کیسے ہوں پی ٹی آئی رہنما کا جلسے مکالمہ۔۔۔
خبر نمبر2
سائفر ٹرائل پر بانی پی ٹی آئی کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا آئندہ سماعت پر تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 12 دسمبر کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر چیلنج کر رکھا ہے۔۔۔
خبر نمبر3
تو شہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔۔۔
خبر نمبر4
الیکشن پر مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا رجسٹرار کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر5
انتخابی گہما گہمی جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا چوتھا روز این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات پر دائر اعتراض پر سماعت آج ہوگی آئی پی پی رہنما سارا احمد کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔۔۔
خبر نمبر6
نون لیگ کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی ماڈل ٹان مرکزی سیکرٹیریٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس مریم نواز اسحاق ڈار احسن اقبال رانا ثنا اور دیگر رہنماں کی شرکت ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز ۔۔۔
خبر نمبر7
آٹھ فروری کو دمادم مست قلندر ہوگا عوام بس سیٹیں 100 دلوا دیں پھر دیکھیں کہ ملک کی تقدیر کیسے بدلتا ہوں بلاول بھٹو کے قوم سے بڑے عہد و پیمان کہا کیا لاہور کی قسمت میں لکھا ہے کہ ایک ہی شخص چوتھی بار مسلط ہو کیا لاہور کی قسمت یہ ہے کہ ایک کھلاڑی اس کی قسمت سے کھیلتا رہے کچھ لوگ دوسروں کے کندھوں پر سیاست کر رہے ہیں مگر ہم کسی کے کاغذات نامزدگی چھینیں گے نہ ہی بھاگیں گے پانچ سال میں تنخواہیں ڈبل معیاری تعلیم صحت کا مفت نظام کسان کارڈ کا اجرا جیالے چیئرمین نے 10 نکاتی انتخابی فارمولا بھی پیش کر دیا۔۔۔
خبر نمبر8
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ 62ہزار پوائنٹس کی حد بحال۔۔۔
خبر نمبر9
2023 میں شہر قائد پر ڈاکووں کا راج کراچی میں رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر 129 افراد قتل 57 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں 27 ہزار سے زائد افراد موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے برآمدگی آٹے میں نمک کے برابر۔۔۔
خبر نمبر10
کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں ڈی جی رینجرز کی صدارت میں اجلاس پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات سال نو پر اسلحہ نمائش ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر11
پنجاب اورخیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا راج حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند رہے ٹرین شیڈول اور فلائٹ آپریشنز بھی متاثر جیلوں میں جی ٹی روڈ پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئی ایک خاتون جانبحق سے 23 زخمی۔۔۔
خبر نمبر12
سفاکیت برقرار اسرائیل کے وحشیانہ وار دیر البلاح رفح اور العمل اسپتال کے اطراف میں شدید بمباری مزید 30 فلسطینی شہید نصیرات کیمپ پر حملے میں بھی سات فلسطینی جان سے گئے 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد شہادتیں مجموعی تعداد 21110 ہو گئی 8800 بچے اور 6300 خواتین شامل مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کا ڈرون حملہ 8 افراد شہید غزہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مکمل بند ڈبلیو ایچ او کے سربرا کا ایک بار پھر امداد پہنچانے پر زور۔۔۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کا دشمن کو بھرپور جواب القسام برگیڈ کے اسرائیلی فوج پر تابڑ توڑ حملے جاری متعدد صیہونی فوجی ہلاک شجائیہ میں کئی اسرائیلی ٹینک اور گاڑیاں تباہ حملوں کی نئی ویڈیو جاری۔۔۔
خبر نمبر13
عبداللہ شفیق نے بالرز کی محنت ضائع کر دی ایک ڈراپ کیچ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا 16 رنز پر چار کھلاڑی آٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کم بیک سٹیو سمتھ اور مچل مارچ ٹیم کا سہارا بنے مچل مارچ نروسنا96 میں آٹ اسٹیوسمتھ کے نصف سینچری 225 رنز سے زائد کی برتری میر حمزہ کی تین اور شاہین شاہ آفریدی کی دو وکٹیں ملبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 264 رنز پر آٹ ہوگئی عبداللہ شفیق 62 شاہ مسعود 54 اور رضوان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں اور نیتھن لائن نے چار شکار کیے۔۔۔۔


