خبر نمبر1
پی ٹی آئی کے لیے بلے کا نشان بحال کرنے کی عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن کا رد عمل کیا ہوگا فیصلہ آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا قانونی ٹیم کی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ اور تجاویز پیش کرے گی عدالتی حکم چیلنج کرنے پر غور ہوگا عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے بھی اجلاس آج ہوگا سیکرٹری الیکشن کمیشن انتخابات میں پولیس کی قلت پر تجاویز پیش کریں گے گزشتہ روز اجلاس میں صوبوں کے آئی جیز نفری میں کمی سے متعلق آگاہ کر چکے۔۔۔
خبر نمبر2
الیکشن کمیشن میں اہم آسامیوں پر تقرر و تبادلے کراچی لاہور لاڑکانہ میں ریجنل الیکشن کمیشن تبدیل کر دیے گئے علی اصغر سیال سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشن کا چارج واپس صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات عبدالرحمن ارائیں ریجنل کمشنر الیکشن کمشنر کراچی مقرر عبدالواحد کا کوئٹہ سے لاڑکانہ تبادلہ ریجنل الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا عبدالقیوم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور مقرر کر دیا گیا۔۔۔
خبر نمبر3
نون لیگ کے صدر شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے پارٹی امور پر مقامی قیادت سے مشاورت اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی شہباز شریف کل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماں سے ملاقات کریں گے شہباز شریف اور پیر پگاڑا کی ملاقات طے پا گئی ادھر صدر نون لیگ نے پارٹی منشور کی تیاری کے لیے عوام سے تجاویز مانگ لیں بیان میں کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے میں عوام ہماری مدد کریں۔۔۔
خبر نمبر4
نگران وزیر اعلی پنجاب کی سرمایہ کاروں کے لیے این او سیز کا اجرا مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت محسن نقوی لاہور میں بزنس فیسلٹیشن سینٹر کا دورہ برق رفتار ورک ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا فیصل آباد سیالکوٹ گجرانوالہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی سہولت سینٹرز فعال کرنے کا بتا دیا۔۔۔
خبر نمبر5
این ایل سی نے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت ایک اور سنگ میل عبور کر لیا کرغسستان کے لیے کارگو کی کامیاب ترسیل شروع پہلا کارگو کامیابی کے ساتھ براستہ چین پہنچ گیا این ایل سی نے نا صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا۔۔۔
خبر نمبر6
رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لیے انتہائی مثبت رہا روس کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا انسداد دہشت گردی اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے یورپی یونین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں۔۔۔


