مانسہرہ (ای پی آئی ) مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔

ریٹرنگ افسر نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر کاغذات جمع کرائے تھے جس پر پی ٹی ائی وکلاء نے اعتراض عائد کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں، سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ہے لہذا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔