اسلام آباد (ای پی آئی) الیکن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قائم کئے گئے کمپلینٹ سیل میں اب تک 47 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کرائی ہیں ،

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات سیاسی جماعتوں ،اور امیدواروں و دیگر شخصیات کی جانب سے درج کرائی گئیں ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے میں دشواری سے متعلق شکایات فوری طور پر ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجی گئیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں جنھوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کروائیں ان کے کاغذات ریٹرننگ آفیسروں کے پاس بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہو چکے ہیں