اسلام آباد (ای پی آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے سابق چیئرمین سے جیل میں ملاقات کر کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخوسات پر سماعت ۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمٹا دی۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔
دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت دینے کا مطالبہ کیا ۔
جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے۔ انتخابات میں نگراں حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے۔ سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگراں حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے انتخابات میں نگراں حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے کیانگران حکومت کیا انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟
بعد ازاں عدالت نے مشاورت کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔


