اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواستیں منظور کر لیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کی جانب سے تھری ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 23 نومبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

جسے سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نےشہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ 16 اگست 2023 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔