خبر نمبر1
میلبرن ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل آسٹریلیا کے 317 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری شاہینوں کو آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کرنے کے لیے سو سے کم رنز درکار تین وکٹیں باقی ہیں رضوان 35 پر پویلین واپس کپتان شان مسعود نے 60 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی عبداللہ شفیق چار اور بابراعظم 41 رنز کے مہمان ثابت ہوئے آسٹریلیا دوسری اننگ میں 262 رنز بنا کر آٹ ہوئی مچل مارش اسٹیو اسمتھ الیکس کیری کی نصف سنچریاں میر حمزہ اور شاہین آفریدی نے چار چار شکار کیے۔۔۔
خبر نمبر2
سندھ کا انتخابی معرکہ سر کرنے کا مشن شہباز شریف کے کراچی میں ڈیرے لیگی وفد کی بہادر آباد آمد ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد کو حتمی شکل سے متعلق امور پر بات چیت میڈیا سے گفتگو میں لیگی صدر نے کہا ہے کراچی سے جو بھی جیتے گا اس کے ساتھ مل کر کام کریں گے نواز شریف نے شہر قائد کو ہمیشہ خصوصی توجہ دی بد امنی ختم کی گرین لائن منصوبہ دیا بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے نون لیگ کا منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا۔۔۔
خبر نمبر3
بیرسٹر گوہر خان کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت مل گئی درخواست کی مخالفت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومتی وکلا پر برہمی کا اظہار جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے خوفناک نظام چل رہا ہے انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں کیا نگران حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ٹکٹوں پر پارٹی رہنماں کی مشاورت بنیادی حق ہے کیا سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں اب مجھ سے بھی اپنی خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں ایڈیٹر جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔۔۔
خبر نمبر4
انتخابی میدان میں سیاسی پہلوانوں کا امتحان امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج پانچواں روز لاہور سے بلاول بھٹو کے نام کاغذات نام زدگی پر اعتراضات پر سماعت ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا تحریری دستاویزات جمع۔۔۔
خبر نمبر5
کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا کاغزات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں لاہور کے پاس کوئی اور آپشن بھی ہونا چاہیے اسی لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پنجاب سے کامیابی کے لیے پر امید۔۔۔
خبر نمبر6
آٹھ فروری کے انتخابی دنگل قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں پر میدان سجے گا پنجاب میں قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ 141 نشستیں سندھ میں قومی اسمبلی کے 61 حلقوں میں انتخاب ہوگا خیبر پختون خوا میں 45 اور بلوچستان میں 16 سیٹیں سب سے بڑے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ 22 نشستیں لاہور سے 14 ایم این ایز کا انتخاب کیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر7
پاک فوج کا عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر سے پوری طاقت سے نمٹنے کا عزم آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کلعدم ٹی ٹی پی کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کے لیے خطرہ قرار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی حمایت کا اعادہ۔۔۔
خبر نمبر8
ڈپٹی کمشنر کا تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا لکھا تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے خلاف درخواست منظور۔۔۔
خبر نمبر9
اسرائیل کی سفاکیت اور جنگی جنون برقرار رفع دیر البلاح اور البریج کیمپ پر وحشیانہ بمباری کویتی ہسپتال کے قریب حملے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید کی مجموعی تعداد 21300 تجاوز کر گئی مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں جاری غزہ کے لوگوں کو تباہ کن بھوک کا سامنا اقوام متحدہ نے دنیا کو انسانی المیہ سے خبردار کر دیا۔۔۔
خبر نمبر10
غزہ میں مجاہدین کا دشمن کو منہ توڑ جواب مزید پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک 50 زخمی متعدد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ القسام اور القدس برگیڈ نے حملوں کی نئی ویڈیوز جاری کر دی صیہونی جارحیت ختم ہونے تک قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے ترجمان ابو عبیدہ کا اعلان کہا ہم مسجد اقصی اور اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر11
پوری قوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ نئے سال کا استقبال سادگی سے کرنے کا فیصلہ نگران وزیراعظم کا سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کہا غزہ میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔۔۔