خبر نمبر1
پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل سولہویں ٹیسٹ میچ میں شکست آسٹریلیا نے چھٹی ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی پرتھ کے بعد میلبرن ٹیسٹ میں بھی ناکامی قومی ٹیم کا مقدر 317 رنز کے تعاقب میں 237 رنز پر ہمت ہار گئی کھلاڑی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا آخری پانچ وکٹیں صرف 18 رنز ہی بنا پائیں آسٹریوی کپتان پیٹ کمنز کی شاندار باولنگ دونوں اننگ میں پانچ پانچ وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔۔۔
خبر نمبر2
میچ کا رخ کبھی ہماری کبھی آسٹریلیا کی طرف ہوتا رہا پیٹ کمنز کی اچھی بالنگ کے بعد میچ ہاتھ سے نکلا کپتان شاد مسعود اپنے بالرز کی کارکردگی سے مطمئن بولے اچھی بات ہے بالرز نے 20 وکٹیں لیں بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا ونر کپتان پیٹ کمنز کا اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس پر اظہار اطمینان مارش کی پارٹنر شپ کو فتح کی اہم وکڑی قرار دیا آخری ٹیسٹ تین جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔۔۔
خبر نمبر3
لیگی صدر شہباز شریف کی کنگری ہاؤس جا کر پیر پگارا سے بھی ملاقات دونوں رہنماؤں کا انتخابات مل کر لڑنے ایک دوسرے کی حمایت کرنے پر اتفاق ادھر سندھ کی ممتاز سیاسی شخصیات جام قائم اور جام کرم کی شہباز شریف سے ملاقات پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔۔۔
خبر نمبر4
نون لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ لاڈلہ کو جیل سے الیکشن مہم چلانے کی اجازت مل گئی ہے ایک ہفتے سے لاڈلہ ازم کی نئی تحریک شروع ہوئی ہے سائفر کیس کا ٹرائل بھی روک دیا گیا آپ سیاہ کریں سفید کریں کوئی پوچھنے والا نہیں پہلے لاڈلے کو لانچ کرنے کے لیے وزیراعظم کو نکالا گیا مزید بولے کہ نون لیگ کا نشان لیا جائے تو جائز پی ٹی آئی کا بلا لیا گیا تو ناجائز ہو گیا۔۔۔
خبر نمبر5
الیکشن کمیشن کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اپیل جلد دائر کی جائے گی پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔۔۔
خبر نمبر6
مسلم لیگ نون کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کرے گی سینٹر اسحاق ڈار نے واضح کر دیا بولے سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ قیادت کی مشاورت کے بعد 12 جنوری سے پہلے کر دیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر7
پیٹرول کی غیر قانونی منتقلی پھر قیمتی جانے لے گئی خضدار کے علاقے کرک میں دو گاڑیوں میں تصادم حادثے کے باعث آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جانبحق ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی میں پیٹرول کے کین رکھے گئے تھے۔۔۔
خبر نمبر8
پی ایس او کا گردشی قرض ریکارڈ 812 ارب روپے سطح تک پہنچ گیا مختلف اداروں کے ذمے پی ایس او کے واجبات بھی بڑھنے لگے دستاویز کے مطابق حکومت اور پی آئی اے نے پی ایس او کو 96 ارب 80 کروڑ کی ادائیگی کر نی ہے۔۔۔