لاہور(ای پی آئی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ۔
عدالت نے اشتہاری قرار دینےکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق ۔سابق وفاقی وزیر فوادچوہدرئی کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کیخلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔
وکیل فواد چوہدری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فوادچودھری کو اے ٹی سی لاہور نے اشتہاری قرار دیا،سکروٹنی میں فواد چودھری پر اعتراضات دائر کئے جاسکتے ہیں۔ع
دالت نے استفسار کیا کہ کس ایکٹ کے تحت اعتراضات ہو سکتے بتائیں الیکشن ایکٹ کے تحت بتائیں کہاں لکھا ہے اشتہاری کی سکروٹنی نہیں ہو سکے گی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایک شخص گرفتار اور جیل میں ہو تو اشتہاری والا معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔
عدالت نے فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئےسماعت 11جنوری کو طلب کرلیا۔