اسلام آباد (ای پی آئی ) فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ایک بار پھر اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے ۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو وزارت دفاع کے ذریعے طلبی نوٹس بھجوایا گیا ہے جس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدسابق آئی جی اختر حسین شاہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں