لاہور (ای پی آئی )ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ،

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 2 دسمبر کو جاری نظری بندی کے آرڈر کیخلاف درخواست دائر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صنم جاوید کی نظری بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے

جس کے رپورٹ سرکاری وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے ،