لاہور (ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاور اور میانوالی کے حلقوں این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

این اے 122 کے حلقے سے مسلم لیگ (ن ) کے میاں نصیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں، اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں جس پرجس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنا دیا۔

جبکہ این اے 89 سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے آبائی حلقے میں کاغذات نامزدگی پربھی ن لیگ کے ہی امیدوار امیدوار خرم حمید روکھڑی نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے رکھا ہے۔ جس پر آر او نے کاغذات نازدگی مسترد کر دیئے