راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا علان کر دیا ۔

سربرا عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ میری واضع کامیابی دیکھ کر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔

انھوں نے کہا کہ کل بلا کر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کیے جس پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔ ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوں۔

انھوں نے کہا کہ این اے 56 اور این اے 57 سے قلم دوات کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں جہاں پی ٹی آئی کے ووٹرز و سپورٹرز کی حمایت حاصل تھی۔ پی ڈی ایم کو بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا اور قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی۔