اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن 2024 کے سلسلہ میں کاغذات جمع کرانے اور ان کے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی اور مسترد ہونے والے کاغزات نامزدگی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ملک بھر سے 28686 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،جن کی سکروٹنی کے عمل اور اعتراضات پر ملک بھر سے 3342 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ،
اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند 1186 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 2156 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،
ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ان میں زیادہ تعداد آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کی ہے۔
سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تحریک انصاف کے 381 حمایتی امیدواروں اور ن لیگ کے 24 حمایت یافتہ امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے ہیں
اسی طرح پیپلزپارٹی کے 41 امیدواران اور جی ڈی اے کے 7 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں


