خبر نمبر 1
بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت پارٹی کی اہم قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد تحریک انصاف سراپا احتجاج آر او کے فیصلوں پر ٹرائبیونل سے رجوع کرنے کا اعلان پی ٹی آئی کا 90 فیصد اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے اور صرف خیبر پختونخوا سے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا دعویٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ریاستی مشینری پوری شدت سے پی ٹی آئی کے خلاف متحرک ہے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا بغیر کسی وجہ پی ٹی آئی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا الزام کہا کہ یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے ہیں مگر کسی ایک نون لیگی رہنما کے کاغذات مسترد نہیں ہوئے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعت روؤف حسن کا سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا اتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں آج سے دائر کی جا رہی ہیں ریٹرننگ افسران کی فیصلوں پر اپیلوں کا عمل تین جنوری تک جاری رہے گا ان اپیلوں پر انتخابی ٹرائبیونل 10 جنوری تک فیصلے کریں گے
خبر نمبر 2
کوئٹہ سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلے میں لکھا کہ اختر مینگل کے پاس یو اے ای کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سردار اختر مینگل کا شکوہ ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا ہوئی نااہل بھی قرار دیا گیا لیکن نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے لگتا ہے کہ ہماری باتیں اور پارٹی کا موقف حاکموں کو پسند نہیں آیا خاران میں سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے کاغذات نامزدگی منظور حب سے سردار صالح بھوتانی کے کاغذات نامزدگی منظور
خبر نمبر 3
سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو ملنے والے تین ارب 16 کروڑ کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی تحائف کی آدھی قیمت 90 لاکھ ادا کر کے بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے اپنے پاس رکھ لیے نیب رپورٹ کے مطابق دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ خزانے کو ایک ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا پاکستان میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت یا مالی فوائد دے کر کم قیمت بتانے کے ثبوت نہیں ملے جس کی وجہ سے سرکاری افسران کو ملزم نہیں بنایا گیا
خبر نمبر 4
سکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پانچ دہشت گرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے کارروائی کے دوران اسلحہ گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا گیا
خبر نمبر 5
گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے 500 کے وی کی تین لائن ٹرپ کر گئیں سندھ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کے فراہمی معطل حکام کے مطابق 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکہ ہوا تھا فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی آگ پر فوری قابو پا لیا گیا بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری ملتان اور بہاولپور کے چند علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی
خبر نمبر 6
سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں کئی پروازیں بھی متاثر ٹریفک کی روانی بھی متاثر حد نگاہ میں بہتری کے بعد مختلف شہروں میں موٹرویز کھول دی گئیں بہاول نگر عارف والا روڈ پر دھند کے باعث حادثہ بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل
خبر نمبر 7
سردی میں شدت سے بجلی کی طلب کم لیکن لوڈ شیڈنگ جاری پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین اور دیہات میں چھ گھنٹے ہو گیا سردی بڑھنے سے گیس کی طلب میں اضافہ متعدد علاقوں میں گیس غائب بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے تندور اور ہوٹل مالکان مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور
خبر نمبر 8
ایف بی آر نے سال 2023 کے لیے 56 لاکھ 96 ہزار غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان افراد کو نوٹس جاری کر دیے ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں نان فائلرز کے ٹیلی فون کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ ہے آئی ایم ایف نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے
خبر نمبر 9
کویت 1450 میگا واٹ کے غازی بروتھا ہائڈروپاور پروجیکٹ کے 30 فیصد حصص خریدے گا حکومت غازی بروتھا کے شیئرز کی فروخت سے 80 سے 90 کروڑ ڈالر حاصل کرنا چاہتی ہے جو دیا مر بھاشا ڈیم پر خرچ کیے جائیں گے واپڈا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کویت کی سرکاری کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی انرٹک اور واپڈا اس فروخت کے لیے مشیر تعینات کریں گے
خبر نمبر 10
فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد ملزم نے بیگ کی تہہ میں آئس چھپا رکھی تھی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی خاتون سے 23 موبائل فونز برآمد
خبر نمبر 11
2023 کا آخری روز تلخیاں کڑوی یادیں بھلا کر نئےسال کا استقبال کریں سال 2024 کا سب سے پہلے آغاز نیوزی لینڈ میں ہوگا آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر آتش بازی کی جائے گی شام چھ بجے آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر آتش بازی کی جائے گی
خبر نمبر 12
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے
خبر نمبر 13
2024 کے بارے میں پیش گوئیاں سو برس پہلے ہی کر دی گئی تھیں امریکہ کے آفرین بیک اینڈ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق بصیرت رکھنے والوں نے 1924 میں یہ تصور پیش کیا تھا کہ وہ 2024 میں دودھ کو دوا کے ڈراپر میں پیش کیا جائے گا ایک انڈا عورت کی محبت کی قیمت ہوگا گھوڑے معدومی کے قریب ہوں گے آسمان ہوائی جہازوں سے سیاہ ہوگا انسان کی اوسط زندگی سو برس تک ہو جائے گی جبکہ 75 برس کا شخص نسبتاً جوان ہوگا آبادی زیادہ ہونے کے باعث قحط کا سامنا کرنا پڑے گا خواتین سیاست پولیس اور فوج میں بھی شمولیت اختیار کریں گے ہتھیار پلک جھپکتے ہی انسانیت کو ختم کر دیں گے خواتین بچے اور بزرگ محفوظ نہیں ہوں گے امریکی بڑے شہروں کے بڑے حصوں کو مسمار کر دیں گے
خبر نمبر 14
اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے مزید 165 فلسطینی شہید شہداء کی مجموعی تعداد 21 ہزار 600 سے بڑھ گئی اسرائیلی بمباری سے ایک یرغمالی اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا حماس کی جوابی کاروائیاں کئی اسرائیلی فوجی مار دیے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ اسرائیلی فوج نے میجر اور کیپٹن سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی اسرائیلی بمباری سے غزہ کے دو لاکھ 90 ہزار مکانات ناقابل رہائش ہو چکے ہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے والے حملے بند کرنے اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا جنگی جنون کہا غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو آہستہ آہستہ حماس کی صلاحیت اور ان کے رہنماؤں کو ختم کر دیں گے یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں
خبر نمبر 15
غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں ہلاکتوں کے باوجود اسرائیل کی کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل خود کو اگلے ممکنہ حملوں سے محفوظ بنانے کی یقین دہانی حاصل نہیں کر سکا اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار صرف امریکی تعاون کے بل بوتے پر غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں برطانیہ جیسا اتحادی بھی اسرائیل سے مستحکم جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے اسرائیل کے لیے غیر مشروط امریکی حمایت میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں
خبر نمبر 16
غزہ میں اسرائیلی مظالم کی دل دہلا دینے والی منظر کشی عالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطینوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ فرانس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اسرائیل مخالف نعرے لگاتے لوگوں کی پیرس کی سڑکوں پر ریلیز سپین میں سیکڑوں افراد کا میڈرڈ میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ
خبر نمبر 17
61 فیصد تاجر کاروباری مستقبل سے پر امید گزشتہ سروے کے مقابلے میں اعتماد 21 فیصد بڑھا ہے مایوسی کا اظہار کرنے والے تاجروں کی شرح 23 فیصد گھٹ کر 38 فیصد ہو گئی گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی نئی سروے رپورٹ جاری کر دی سروے میں موجودہ کاروباری صورتحال کو بہتر کہنے والے تاجروں کی شرح 12 فیصد اضافے کے بعد 49 فیصد کاروباری صورتحال کو خراب کہنے والوں کی شرح 13 فیصد کمی کے بعد 50 فیصد پر آ گئی مہنگائی اور یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تاجروں کے اہم مسائل میں سر فہرست سیاسی عدم استحکام پر تشویش میں اضافہ