راولپنڈی (ای پی آئی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان پاک افغان سرحدسے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشتگردپاکستان -افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جس پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے میں گھیر لیا،فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔مالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں نے افغان حدود سے پاکستانی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا، نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔