اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قیمت ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گی ۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھینے گئے انھیں اٹھالیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں ملک بھر میں 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں جس پر ہم انصاف کے حصول کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے
انھوں نے کہا کہ ہر سیٹ پر ہمارے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور انشاء للہ وہ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
انھوں نے مسلم لیگ ن کے قائد پر بغیر نام لیئے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور پاکستان آیا لیکن باہر ہی نہیں نکل سکتا ۔انھوں کہا کہ ایک طرف ہمارے امیدوار باہر نکلتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے اور دوسری طرف وہ جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں باہر گیا تو میری ووٹرز دھلائی نہ کر دیں
انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ اچھا مستقبل سامنے آئے گا جتنی مرضی دھاندلی ہو جتنا مرضی زبر ہو اور جبر ہو اس تمام کے باوجود کسی ووٹر کا نہ ہاتھ پکڑا اور نہ ہی لوگوں کا رائیٹ چینا جا سکتا ہے
انھوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔


