اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن 2024 کے سلسلے میں کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے 3240 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ۔
جن کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف امیدوار اب الیکشن ٹربیونلز میں اپیلیں دائر کریں گے جن پر 10 جنوری تک فیصلے کئے جائیں گئے ۔
اس حوالے سے سامنے آنے والے اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے 381 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں ۔ جن میں اکثر امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران پر تاحال کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کے الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 41 مسلم لیگ ن 24 اور جی ڈی اے کے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے،


