لاہور (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا

پولیس کی جانب سے صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

اس موقع پر قیدیوں کی گاڑی میں موجودگی کے دوران صحافی کی جانب سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے سوال پر صنم جاوید نے کہا کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی حلقے سے میں سامنے آؤں گی

انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آ رہا کہ انکو ڈر کس چیز کا ہے کہ کاغذات نامزدگی بھی مسترد کرانے ہیں اور ضمانتیں بھی کینسل کرانی ہیں ، پھر کس چیز کا ڈر ہے