خبر نمبر1
دنیا بھر میں سال نو کا بھرپور جشن نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر تقریب ہزاروں افراد کی شرکت نئے سال کا بھرپور استقبال کیا لندن میں آتش بازی اور ڈرون لائٹس نے سماں باندھ دیا پیرس میں بھی شہری کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا یونان اور جرمنی میں بھی رنگ و نور کی برسات ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر روشنی سے منور آکلینڈ کے اسکائی ٹاور اور آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر بھی زبردست آتش بازی دبئی کا برج خلیفہ بھی روشنیوں سے جگمگا اٹھا سعودی دارالحکومت ریاض نے بھی بھرپور جشن۔۔۔
خبر نمبر2
نئی امیدیں نء امنگیں لیے نئے سال کا آغاز مساجد میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں سال نو کا سادگی سے استقبال بڑے شہروں میں بڑا ہلہ گلا کراچی میں سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر شہریوں کا جشن اور آتش بازی لاہوری فیملیز کے ہمراہ لبرٹی چوک میں انجوائے کرتے رہے نئے سال کو نئے جوش و جذبے سے یادگار بنانے کا عزم۔۔۔
خبر نمبر3
ملکی سلامتی اور ترقی میں کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی آرمی چیف کا نئے سال پر قوم کو پیغام کہا پاک فوج اور عوام ایک ہیں جذبوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں دعا ہے کہ نیا سال ہمارے بھائیوں کے مصائب میں کمی لائے۔۔۔
خبر نمبر4
این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبیونل میں اپیل ڈائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کا منظور کیے نااہل قرار دیا جائے۔۔۔
خبر نمبر5
شیخ رشید کے کاغذات اراضی میں گھپلے ڈیفالٹر ہونے اور انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی پر مسترد کیے ریٹرننگ افیسر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا کاغذات مسترد ہونے پر امیدواروں نے اپیلیں دائر کرنا شروع کر دیں فردوس شمیم نقوی کا الیکشن ٹربیونل سے رجوع جسٹس ارشد حسین کا سماعت سے انکار دوسرا بنچ سنوائی کرے گا۔۔۔
خبر نمبر6
چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کہا الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے امید ہے عدلیہ مداخلت کرے گی۔۔۔
خبر نمبر7
کس کو ٹکٹ دینا ہے کس کو نہیں لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے جاتی عمرہ میں پارٹی قیادت کی بیٹھک عام انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے حتمی مشاورت پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر غور۔۔۔
خبر نمبر8
توہین الیکشن کمیشن کا کیس جیل ٹرائل کے خلاف فواد چوہرری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر جواب مانگ لیا جیل سماعت کے دوران خاتون وکیل کو حراساں کرنے پر بھی جیل انتظامیہ کو نوٹس۔۔۔
خبر نمبر9
سال بدل گیا مگر فلسطینی کی قسمت نہ بدلی اسرائیل کی سال نو پر بھی بمباری خان یونس میں 35 فلسطینی شہید دیر البلبح میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ درجنوں پر پناہ گزین جانبحق الاقصی ہسپتال میں جگہ کم پڑ گئی 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ سو فلسطینی جان سے گئے شہدا کی تعداد 21822 ہو گئی القسام برگیڈ کا بھرپور جواب اسرائیل پر راکٹس کی بارش وسطی غزہ اور خان یونس میں شدید جھڑپیں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اسرائیل کا 5 بر گیڈ فوج غزہ سے واپس بلانے کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر10
پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک افغانستان سے شمالی وزیرستان میں بھی سرحدی چوکی پر فائرنگ جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان فائرنگ کے تبادلے میں 31 سالہ نائیک عبدالرف شہید دہشت گرد کاروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکا جائے پاک فوج کا عبوری افغان حکومت کو پیغام۔۔۔
خبر نمبر11
نئے سال کا پہلا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ 63 اور 64 ہزار کی دو حدیں بحال۔۔۔
خبر نمبر12
نیا سال آ گیا مگر عوام کو ریلیف نہ ملا حکومت کا 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ پیٹرول 267 روپے 34 پیسے ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے کی سطح پر برقرار۔۔پولس کی وارننگ رائیگاں کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑا دیا مختلف واقعات نے 32 افراد زخمی پولیس نے 65 افراد کو دھر لیا لاہور کے تھانہ باغبان پورہ میں اسلحے کی نمائش پر سال کا پہلا مقدمہ درج تھانہ جنوبی چھاونی کی حدود میں منچلوں کی سرعام ہوائی فائرنگ۔۔۔
خبر نمبر13
ملک میں شدید سردی کا راج جاڑے نے کڑاکے نکال دیے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے سب سے زیادہ سردی میں اسکردو میں پڑی پارہ منفی نو ڈگری رہا گلگت میں منفی 6 کالام اور قلات میں منفی پانچ استور میں منفی چار اور کوئٹہ میں منفی تین ڈگری رہا۔۔۔
خبر نمبر14
وائٹ واش سے بچا کا مشن شاہینوں نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی ایک روز آرام کے بعد سڈنی میں بھرپور پریکٹس سیشن بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے مشقیں میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان سڈنی ٹیسٹ تین جنوری سے شروع ہوگا۔۔۔
خبر نمبر15
ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ونڈے سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ آخری میچ ہوگا ضرورت پڑنے پر 2025 کے چیمپینز ٹرافی کے لیے دستیابی کا پیغام۔۔۔
خبر نمبر16
اور امریکی باکس افس پر جادوگر کا راج برقرار مسلسل تین ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس فلم وونکا نے مزید 105 ملین ڈالر کما لیے اب تک دنیا بھر سے 387 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔۔۔


