1
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت پر اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
2
پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان،آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
3
عام انتخابات: کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر ہونا شروع،ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کرنے کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
4
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزار کامؤقف ، کہا نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے۔ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست گزار کی استدعا
5
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سالِ نو پرقوم کو مبارکباد، ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔نگران وزیراعظم کا پیغام، میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
6
سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ الیکشن نہیں مذاق ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 56 اور 57 کے آر او نے کل شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا، میرے وکلاء رات 11 بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن ان کو کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔کہا آر او کو ہدایت دی جائے کہ وہ فیصلے کی کاپی دیں تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں، اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے این اے 56 اور 57 میں اپنی جیت کا لوہا منوائیں گے۔
7
نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پراسرائیلی حملے، مزید 100 فلسطینی شہید،ئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا، اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیارے رات بھر عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہے، مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیا، نصیرت کیمپ میں بھی گھروں پر بمباری میں 35 افراد شہید ہوئے۔ غزہ شہر پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے اتوار (31 دسمبر) کی رات تقریباً 48 افراد شہید ہوئے ، جس کے بعد ایک اور حملے میں غزہ شہر کے مغرب میں الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ گزین کیمپ میں 20 فلسطینی شہید ہوئے۔القسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اس کے مضافات کی جانب متعدد راکٹ داغنے کا اعلان کیا ہے ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے M90 راکٹ فائر کئے۔اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی شہید ہوگئے۔
8
فواد چودھری کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔کہا ہم نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو روکنے کی درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل خلاف قانون ہے، اس کیس میں جیل ٹرائل کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
9
لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی۔پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج سید اظہر علی جعفری نے کیس پر سماعت کی اور ملزمہ کی جانب سے وکیل شکیل احمد پاشا نے دلائل دیئے۔دوران سماعت پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ صنم جاوید سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔پہلے عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا مگر بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔
10
الیکشن ٹریبونل کا پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکار،فردوس شمیم نقوی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے، فردوس شمیم نقوی کی اپیل اب جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بنچ سنے گا۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236 سے مسترد ہوئے تھے۔
11
نئے سال کا تحفہ: پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پر بنانے کا اعلان،ئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9 جنوری تک توسیع کر رہے ہیں، 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹاک، کہا 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔
12
کاغذات نامزدگی مسترد، عمیر نیازی کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز، ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا۔اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی، اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں۔دوران سماعت عمیر نیازی کے وکلاء اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 89 میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔
13
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رات گئے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک 3 اعشاریہ 7 کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے پیکیج ون کا 50 فیصد اور پیکیج 2 کا 38 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 31 جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
14
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،مزید ایک ہزار 199 غیر قانونی افغان شہری وطن چلے گئے۔واپس جانے والوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
15
ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ڈیوڈ وارنر کی پیر کو سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے گفتگو، کہا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہو سکتا ہوں