1
این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔درخواست گزار
2
قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئےجب کہ 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جن میں ہزار 94 مرد اور 355 خواتین کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 20 مرد اور 445 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جن میں سے 934 مرد اور 90 خواتین کےکاغذات مسترد کیے گئے۔
3
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا۔جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو ،کہاپی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا اور سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔
4
ایم کیو ایم کی ن لیگ کو کراچی میں 3 سیٹوں کی پیشکش، این اے 242 پر ڈیڈلاک برقرار، عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا اگلا مرحلہ بدھ تک ہوگا۔اس نشست سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفی کمال اپنی اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار ہیں۔
5
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 276 روپے 21 پیسے برقرار رہے گی۔مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا، لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ۔
6
کووڈ کے نئے ویرینٹ کا خدشہ، پاکستان کو فائزر کی نئی ویکسین چند روز میں ملنے کی توقع، امریکا سے کووڈ ویکسین کی 2لاکھ ڈوززکی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ ڈوزز بھی اسی مہینے مل جائیں گی۔وفاقی حکام، کہا ائزر کی نئی ویکسین کووڈ 19 کے نئے ویرینٹس کے خلاف بھی مؤثر ہے، کووڈ ویکسین حجاج کرام اور ہائی رسک لوگوں کو لگائی جائے گی۔
7
52 سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان، مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔کہا 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کرلیا تھا۔مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔
8
امریکی ہیلی کاپٹرکی ڈینش جہاز پر حملہ کرنیوالے حوثیوں پر فائرنگ، 10 جنگجو جاں بحق،من کے حوثی گروپ کے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی کال پر امریکی ہیلی کاپٹر مددکو پہنچا تو حوثیوں کی کشتیوں سے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا، جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ بھی ہلاک ہوا، حملے کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی۔بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا بین الاقوامی جہازوں پر یہ 23 واں حملہ ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ
9
ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائدکے محصولات جمع کرنےکا ریکارڈ بن گیا، دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے، دسمبر میں جاری 38 ارب روپےکے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی984 ارب روپے رہی۔رواں مالی سال پہلی ششماہی کے ہدف 4425 ارب روپے کے مقابلے میں 4468 ارب روپے جمع کیےگئے، رواں مالی سال کی ششماہی کے دوران 4468 ارب روپےکے ریکارڈ محصولات جمع کیےگئے۔ایف بی آر