اسلام آباد (ای پی آئی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے تا حیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، کل 11 بجے سماعت ہوگی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نےمیر بادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق کیس میں عدالتی فیصلے اور انتخابی ایکٹ میں تضاد پر نوٹس لیا تھا
تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت کرنے والا 7 رکنی بینچ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر اور مسرت ہلالی پر مشتمل ہے۔


