خبر نمبر1
تاحیات نا اہلی کا معاملہ سپریم کورٹ کل کیس کی سماعت کرے گی چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی بینچ تشکیل جسٹس منصور علی شاہ جسٹس یحیی فریدی جسٹس امین الدین خان جسٹس جمال مندوخیل جسٹس محمد علی مظہر جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ۔۔۔
خبر نمبر2
نو مئی کو گجرانوالہ کینٹ پہ جلاؤ گھراؤ انسداد دہشت گردی عدالت کا 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی شروع ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں ملزمان میں مراد سعید حماد اظہر عمر ایوب علی امین گنڈا پور زرتاج گل سمیت دیگر شامل۔۔۔
خبر نمبر3
شہباز شریف حاضر ہو فیض آباد دھرنا کیس میں سابق وزیراعظم کو انکوائری کمیشن نے طلب کر لیا بطور سابق وزیراعلی پنجاب تین جنوری کو بیان قلم بند کرانے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر4
گیس سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے میں پیش رفت اور آئی ایم ایف اجلاس کی طلبی نئے سال کے پہلے دن ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ 64 ہزار کی دو حدیں بحال۔۔۔
خبر نمبر5
قومی اسمبلی کے لیے 1024 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2216 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں کاغذات مسترد ہونے پر امیدواروں نے اپیلیں دائر کرنا شروع کر دی شاہ محمود قریشی زین قریشی حلیم عادل شیخ فردوس شمیم نقوی آفتاب جہانگیر سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل سے رجوع ریٹرننگ افسران کے فیصلے کلعدم قرار دینے کی استدعا اور تین جنوری تک آراو کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کر سکیں گے فیصلے 11 جنوری تک ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر6
الیکشن شیڈول آنے سے پہلے ہو چکی حلقہ بندیوں پر ہوگا ہمارا یہی آخری حکم ہے ہم اس کیس میں اس وقت کچھ نہیں کر سکتے این اے 165 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی۔۔۔
خبر نمبر7
الیکشن کمیشن کا چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ لکھا بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں جس کی ممانعت ہے سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔۔۔
خبر نمبر8
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ بھارتی ہائی کمشن کے سینیئر اہلکار کو دفتر خارجہ میں فہرست دی گئی بھارتی وزارت خارجہ نے فہرست پاکستانی کمیشن کے حوالے کی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا بھی تبادلہ۔۔۔
خبر نمبر9
2023 بھی کشمیریوں پر بھاری رہا بھارتی مظالم اور سفاکیت کم نہ ہوئی ایک سال میں 120 کشمیری شہید ہوئے سات خواتین کی عصمت دری کی گئی 12 گھروں کو جلایا گیا 3610 کشمیری گرفتار ہوئے۔۔۔
خبر نمبر10
بھارت روس کے عزائم کی توثیق کر رہا ہے مغربی ممالک کو تشویش اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے مذاکرات یوکرین کے معاملے پر مغرب کے بیانیے کی نفی ہے مشترکہ پریس کانفرنس بھی روس نے مغرب کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے مگر ساتھ کھڑے بھارتی وزیر خارجہ کے کان پر جون تک نہ رینگی۔۔۔
خبر نمبر11
امریکہ اور برطانیہ جلد حوثیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کریں گے جلد مشترکہ بیان میں یمن کو آخری وارننگ دی جائے گی برطانوی اخبار کا دعوی لکھا سمندر اور یمن کے اندر حوثیوں کے اہم اہداف پر میزائل حملہ ہو سکتا ہے ایک یورپی ملک بھی ساتھ دے گا۔۔۔
خبر نمبر12
فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد میں پاکستان پیش پیش 20 ٹن امدادی سامان کی تیسری کھیپ غزہ روانہ کر دی گئی طبی سامان خشک کھانے کے اشیاء بچوں کے لیے گفٹ پیک شامل ہیں۔۔۔
خبر نمبر13
راولپنڈی میٹرو بس کا سکستھ روڈ سے شمس آباد ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار کنکریٹ کے بڑے پتھر سروس روڈ پر گرنے لگے اسٹیشن کو نو مئی واقعات کے دوران نظر آتش کیا گیا تھا۔۔۔
خبر نمبر14
شدید دھند سے این ٹی ڈی سی 200 اور 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی بند بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ۔۔۔