1
فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا۔ فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو طلب کیا ہے۔ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
2
تاحیات نا اہلی کیس : سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ تشکیل، سماعت کل ہوگی۔ سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نا اہلی کیس کیلئے سات رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ کل آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحی آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔
3
الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو خط، الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پابندی کے باوجود انتخابی سروے کروا رہا ہے جو خلاف ضابطہ ہے۔میڈیا کو پولنگ سٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے، یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں، میڈیا کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت سروے کرنے پر پابندی ہے۔پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔خط میں مطالبہ
4
انتخابی امیدواران کے تجویز اور تائید کنندہ کو حراساں کیے جانے پر فیصلہ محفوظ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی، اس دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ وہاں پر موجود ریٹرننگ افسر کو درخواست دینی چاہیے۔اگر یہ کہتے ہیں کہ انہیں اس لیے حراست میں لیا گیا تاکہ کاغذات جمع نہ کروا سکیں تو پھر کیا کرنا چاہیے؟عدالت، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔جی ہم الیکشن کمیشن کو بھی درخواست دیں گے، ایس ایچ او کہنا تھا کہ اوپر سے آرڈر کروائیں۔وکیل درخواست گزار، اگر اس قسم کے الزامات آئیں تو الیکشن کمیشن کی کیا ذمہ داری ہے؟عدالت کا استفسار، اگر ان کی بات سچی ہے تو کیا پولیس افسران پر ایف آئی آر ہونی چاہیے؟میں اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کر سکتا، اگر ان کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے تو انہیں پولیس کے پاس جانا چاہیے۔وکیل الیکشن کمیشن
5
روس سے بڑھتے تعلقات پرمغربی ممالک میں بھارت کیخلاف تشویش،روس سے بڑھتے تعلقات پر امریکا سمیت مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے سے بھارت اور روس کے مثبت تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بھارت یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ جا کھڑا ہوا ہے، یہ کسی صورت بھی نیوٹرل پوزیشن نہیں، برطانوی وزیر اعظم بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کر رہے ہیں، برطانوی خبر رساں ادارہ، بھارت روس کے عزائم کی حمایت کررہا ہے۔
6
(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی جبکہ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔
7
اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، بابر اعظم بڑا سکور کرینگے، کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کے لیے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں، مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈاؤن کھیلنا ہے۔ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو