1
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: مراد سعید اور حماد اظہر سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنیکا حکم،عدالت نے جن 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا ہے ان میں مرادسعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل، 9 مئی کے مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری بھی ملزم نامزد ہیں تاہم پانچوں شخصیات زیر حراست ہیں
2
علی محمد سمیت پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی، علی محمد خان سمیت تحریک انصاف کے 8 امیدواروں نےکاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان، پی کے57 سے ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 سے عبدالسلام نے اپیل دائر کی ہے۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
3
صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع،لاہور کی سیشن عدالت میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
4
پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس
5
ٓگڈوپاورپلانٹ سسٹم میں واپس نہ آسکا، بجلی کا بحران شدید ہوگیا۔ لسیکو سمیت تمام ڈسکوزمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی ہے اور لسیکوریجن میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔این ٹی ڈی سی، لسیکوکا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا اور صرف1500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جا سکے، ان پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔
6
عام انتخابات: بونیر سے پہلی اقلیتی خاتون الیکشن جیت کر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم، 25 سالہ سویرا پرکاش کے پی اسمبلی کی نشست پی کے 25 بونیر سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جنرل نشست پر انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر سویرا پرکاش نے جنرل نشست کے علاوہ صوبائی و قومی کی اقلیتی نشستوں کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔