اسلام آباد (ای پی آئی ) توہین الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر کیس کی سماعت کل ہو گی ،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ،
تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر کے خلاف کیس کی سماعت کل اڈیا لہ جیل میں ہو گی
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ کیس کی سماعت کریگا، بینچ میں شاہ محمود جتوئی، جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی شامل ہونگے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا ہے


